امریکی ہائی وے پر طیارہ گرکر تباہ

   

واشنگٹن، 14 اکتوبر (یو این آئی) امریکی ریاست میساچوسٹس میں مین ہائی وے پر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، راہگیروں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میساچوسٹس پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیر کو علی الصبح میساچوسٹس میں ایک ہائی وے کے ساتھ ایک طیارہ گرکر تباہ ہو گیا، جس سے آس پاس کے علاقوں میں دھواں پھیل گیا جس کے بعد بڑی شاہراہ کو مجبوراً بند کرنا پڑا۔ یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا آیا کہ ڈارٹ ماؤتھ، میساچوسٹس میں پیش آنے والے حادثے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں یا لوگ زخمی ہوئے ہیں۔