واشنگٹن : امریکی محکمہ صحت سی ڈی سی کی سربراہ نے ملک میں روزانہ لاکھوں نئے کورونا انفیکشن کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ روشیل ویلنسکی نے امریکی نیوز چینل سی این این سے گفتگو میں کہا کہ بگڑتی ہوئی صورت حال کا کووڈ سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے اور ماسک پہننے جیسے اقدامات کے ذریعے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ویلنسکی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ویکسینیشن وائرس کی منتقلی کو مکمل طور پر روک نہیں سکتی۔ انہوں نے یہ بات خاص طور پر کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے حوالے سے کہی ہے۔