امریکی یونیورسٹی کے قریب 4طالبات پر فائرنگ

   

اٹلانٹا۔21اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) چار کالج اسٹوڈنٹس زخمی ہوئے جب کلارک اٹلانٹا یونیورسٹی کے قریب ایک لائبریری کے باہر لگ بھگ 200افراد کے ہجوم پر فائرنگ کردی گئی اور بندوق بردار افراتفری میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔حکام نے بتایا کہ تمام چاروں اسٹوڈنٹس لڑکیاں ہیں ، ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ یہ واقعہ منگل کو رات 10:30بجے کے بعد پیش آیا ۔ اٹلانٹا پولیس نے کہا کہ شوٹر کو چہارشنبہ کی صبح تک بھی گرفتار نہیں کیا جاسکا ۔