امریکی F-35طیارے کو نشانہ بنانا صرف پہلا سرپرائز تھا:ایرانی فضائیہ

,

   

تہران، 20 مارچ (یو این آئی) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ امریکی F-35طیارے کو نشانہ بنانا صرف پہلا سرپرائز تھا ، ابھی مزید حیران کن کارروائیاں آنا باقی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی فضائیہ کے کمانڈر علی عبداللہی نے ایک تہلکہ خیز اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی افواج نے امریکی ساختہ جدید ترین F-35(F-35) لڑاکا طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے ۔ کمانڈر علی عبداللہی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کر دیا اور کہا صدر ٹرمپ کی تمام تر دھمکیوں کے باوجود ایران کے فوجی ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے F-35طیارے کو نشانہ بنانے کو محض ایک آغاز قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ صرف پہلا سرپرائز تھا، ابھی مزید حیران کن کارروائیاں آنا باقی ہیں۔ایرانی کمانڈر نے براہِ راست امریکی اور اسرائیلی افواج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تیار رہیں، کیونکہ ایران کے پاس ابھی مزید جوابی اقدامات موجود ہیں۔ ماہرینِ دفاع کے مطابق F-35طیارے کو دنیا کے جدید ترین اسٹیلتھ (Stealth) طیاروں میں شمار کیا جاتا ہے ، اور اگر ایرانی دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ کی فضائی جنگ میں ایک بہت بڑا موڑ ثابت ہو سکتا ہے ۔
اور ممکنہ آفٹر شاکس اور سونامی کے خطرات کیلئے نگرانی بڑھائی گئی۔ ارجنٹائنا کے ٹیرا ڈیل فیوگو صوبے کے یوشوایا سے تقریباً 998 کلومیٹر کے فاصلے پر علی الصبح 5:52 بجے انٹارکٹیکا کے نزدیک 6.6 شدت کا شدید زلزلہ آیا، جبکہ جزائر وانواتو میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا۔