واشنگٹن ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے مبینہ طور پر ہندوستان سے کہہ دیا ہیکہ وہ
H-1B
کام کے ویزوں کی تعداد کو محدود کرنے پر غور کررہا ہے جو ہر سال ہندوستانیوں کو جاری کئے جاتے ہیں اور ان کی تعداد سالانہ کوٹہ کی 10 فیصد یا 15 فیصد ہوتی ہے۔ اطلاعات کے بموجب ایک تخمینہ کے اعتبار سے 85 ہزار
H-1B
ویزا ہر سال ہندوستانیوں کیلئے جاری کئے جاتے ہیں جو جملہ تعداد کا 70 فیصد ہوتے ہیں۔