واشنگٹن: امریکی ریاست اوہائیو میں پولیس نے چاقو سے مسلح ایک سیاہ فام نوعمر لڑکی کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا، جب وہ دوسری لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر جھڑپ ہوئی۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت پر پیش آیا جب چند گھنٹے قبل ہی امریکی ریاست منی ایپلیس کے ایک سفید فام پولیس افسر ڈریک چووِن کو افریقی نڑاد امریکی جارج فلائیڈ کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا۔امریکہ میں نسلی امتیاز اور پولیس کے مظالم کے خلاف پہلے ہی غم و غصہ پایا جاتا ہے اور حالیہ واقعے کے بعد کولمبس شہر میں احتجاج شروع ہوگیا۔شہر کے پولیس چیف مائیکل ووڈز نے بتایا کہ ایک فون کال پر افسران منگل کی سہ پہر کو جائے وقوع پر پہنچے۔انہوں نے بتایا کہ 911 پر کال کرکے چاقو سے لیس ئڑکی کے بارے میں بتایا گیا تھا۔