امعان غالب کا آج جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں رسم اجراء

   

مرزا غالب اکیڈیمی کا آج ادبی اجلاس و محفل سخن طرازی
حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( راست ) : محبوب خاں اصغر معتمد عمومی مرزا غالب اکیڈیمی کے بموجب مرزا غالب اکیڈیمی کے ادبی اجلاس 23 نومبر 6-30 بجے شام میڈیا پلس گن فاونڈری میں زیر اہتمام مرزا غالب اکیڈیمی ادبی اجلاس و محفل سخن طرازی منعقد ہوں گے ۔ اس اجلاس میں مرزا غالب اکیڈیمی کے چھ اجلاسوں کے دستاویزی مواد بعنوان ’امعان غالب ‘ کی رسم اجراء جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں انجام پائے گی ۔ صدارت ڈاکٹر قطب سرشار صدر نشین اکیڈیمی کریں گے جب کہ بحیثیت مہمانان اعزازی جناب رحیم الدین انصاری صدر نشین تلنگانہ اردو اکیڈیمی ، پروفیسر اشرف رفیع ، پروفیسر ایس اے شکور ، پروفیسر مجید بیدار ، ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز ، جناب محمد عبدالرحیم خاں اکیڈیمی کی فعالیت اور غالبیات کے ارتکاز کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے ۔ بعد ازاں ڈاکٹر اسلم فاروقی مقالہ بعنوان ’ غالبیات اور جدید ٹکالوجی ‘ پیش کریں گے ۔ ڈاکٹر ایم اے نعیم استقبالیہ پیش کریں گے ۔ ڈاکٹر محسن جلگانوی ، آغا سروش ، سردار سلیم ، ڈاکٹر سلیم عابدی ، طاہر گلشن آبادی ، تسنیم جوہر ، فراز رضوی ، شکیل حیدر ، محبوب خاں اصغر اور شریمتی سنیتا کلام پیش کریں گے ۔ محبوب خاں اصغر نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ شیخ محمد اسماعیل اظہار تشکر کریں گے ۔۔
انوارالعلوم کالج میں آج فارمیسی گریجویشن ڈے تقریب
حیدرآباد۔/22 نومبر، ( پریس نوٹ ) انوارالعلوم کالج ( نامپلی ملے پلی ) فارمیسی گریجویشن ڈے تقریب جناب نواب محبوب عالم خان و جناب نواب مجاہد عالم خان کی زیر نگرانی 23 نومبر بروز ہفتہ 2 بجے دن مقرر ہے۔ مہما ن خصوصی جناب ڈاکٹر ایم وینکٹیا آر ریڈی ممبر فارمیسی کونسل آف انڈیا، ڈکٹر وینکٹیشور ریڈی پرنسپل اور جناب احمد بیگ شرکت کرتے ہوئے ایوارڈس ، میڈل و توصیف نامہ پیش کئے جائیں گے۔