املی بن بس اسٹیشن میں سانپ دستیاب ہونے سے سنسنی

   

حیدرآباد /20 مارچ ( سیاست نیوز ) مہاتما گاندھی بس اسٹیشن ( املی بن بس اسٹیشن ) پر آج اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب کہ پلیٹ فارم پر بڑا سانپ دستیاب ہوا ۔ اسے دیکھ کر وہاں پر موجود مسافرین خوف زدہ ہوگئے اور فوری بس اسٹیشن کے عملے کو آگاہ کیا گیا ۔ کچھ ہی دیر میں افضل گنج پولیس اور ایم جی بی ایس کا عملہ وہاں پہونچکر غیر سرکاری تنظیم اسنیک سوسائٹی کے ارکان کو اطلاع دی ۔ این جی او سے وابستہ بعض افراد پہونچکر املی بن اسٹیشن سے پلیٹ فارم سے سانپ کو وہاں سے ہٹا لیا ۔