املی کے فوائد 

,

   

حیدرآباد: املی کا نام آتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے ۔ املی کو سبھی لوگ شوق سے کھاتے ہیں خاص طور پر لڑکیاں املی کے ساتھ شکر ملاکر کھانا پسند کرتی ہیں ۔ کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کیلئے املی ہر گھر کی ضرورت ہے ۔ حیدرآبادی گھرانوں میں تو املی کے بغیرکھانا ادھورا سمجھا جاتا ہے ۔ کھانا چاہے جو بھی ہو چاہے وہ چٹنی ہو یا چاٹ املی کے بغیر اس کا تصور محال ہے ۔ املی میں وٹامن سی ، وٹامن ای او ر وٹامن بی ، فاسفورس ، آئرس ، پوٹاشیم ، میگنیز او رغذائی فائبر پایا جاتا ہے ۔ املی صحت بخش ہونے کے ساتھ ساتھ دنیابھر میں مقبول مانا جاتا ہے۔ املی میں موجود نامیاتی مرکبات انسانی جسم میں اینٹی آکسیڈنٹ بناتی ہے ۔ املی کا استعمال ہر موسم کیا جاتا ہے ۔ املی کے چند فوائد ہم قارئین کے نذر کرتے ہیں ۔

نظام ہضم : ۔ املی کا استعمال نظام ہضم کیلئے بہت فائدہ مند ہے ۔ قبض ، ریاح او معدہ کے مسائل دور کر کے معدہ کو مضبوط کرتا ہے ۔ وزن میں کمی : املی وزن گھٹانے میں بہت مدد گار ہے ۔ یہ بھوک کم کرتی ہے او ر جسم میں چربی کو جمع ہونے نہیں دیتی ۔ اطباء وزن گھٹانے کیلئے املی کا شربت پینے کی صلاح دیتے ہیں ۔دل کی صحت : املی میں پوٹاشیم ہونے کے باعث یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ املی میں موجود فائبر شریانو ں میں ایل ڈی ایل کو لیسٹرول ختم کرتا ہے۔

فولادمیں اضافہ : املی جسم میں فولاد کی کمی دور کر تا ہے ۔ جسمانی پٹھوں او را عضاء کی بہتر کارکردگی کیلئے املی مفید ثابت ہوتی ہے ۔ ذیابطیس کنٹرول : شوگر کے مریضوں کا سب سے بڑا اہم مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ کاربوہائیڈریٹس جسم میں جاکر چینی یا چربی کی شکل میں جمع ہوجاتے ہیں جو شوگر کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں ۔ املی کا استعمال ذیابطیس کے اتار چڑھاؤ کو بھی کنٹرول کرتا ہے ۔ قوت مدافت میں اضافہ : املی موجود وٹامن سی او ردیگر اینٹی آکسڈینٹ انسانی جسم کیلئے بہترین دوا کا کام کرتی ہے ۔ املی مدافعتی نظام کو بڑھاکر انسانی جسم کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے ۔ متلی وقئے : متلی او رقئے کی شکایت دور کرکے غذا ہضم کرتی ہے ۔