امنجوت کور کا پہلے ہی مقابلے میں ریکارڈ

   

نئی دہلی ، یکم اکتوبر (ایجنسیز) ویمنز ورلڈکپ کے پہلے میچ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 47 اوورز میں 270 رنزکا ہدف دیا۔ ہندوستان کی جانب سے امنجوت کور نے سب سے زیادہ57 رنز بنائے۔ اس کھلاڑی نے یہ اننگز صرف 56 گیندوں پرکھیلی۔ انہوں نے5 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ امنجوت نے یہ اننگز آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے کھیلی۔ امنجوت کور نے یہ شاندار نصف سنچری بنا کر ایک بڑا ریکارڈ بنایا ہے۔ امنجوت کور نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کی اور پچاس سے زائد رنز بنائے۔ وہ خواتین ورلڈ کپ میں ہندوستانی سرزمین پر یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی کرکٹر ہیں۔ ان سے پہلے پوجا وستراکر نے 2022 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف 67 رنز بنائے۔موہالی میں پیدا ہونے کور ایک بڑھئی کی بیٹی ہیں