امن ، بھائی چارگی اور ملک کی ترقی کیلئے مرکز میں کانگریس حکومت ضروری

   

بی جے پی پر اقتدار کیلئے نفرت پھیلانے کا الزام ، بھینسہ میں دو ہزار سے زائد قائدین کی کانگریس میں شمولیت ، ضلع انچارج وزیر سیتا اکا اور دیگر کا خطاب

بھینسہ 24/ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی کا ایک اہم جائزہ اجلاس بھینسہ گوری شنکر فنکشن ہال میں تعلقہ سطح پر منعقد کیا گیا جس میں ریاستی وزیر پنچانت و انچارج وزیر متحدہ ضلع عادل آباد سیتا اکا ، رکن اسمبلی خانہ پور وی بوجو ، نرمل ضلع صدر کانگریس سری ہری راؤ ، سابقہ رکن اسمبلی مدہول بھوسلے نارائن راؤ پٹیل تعلقہ انچارج ، آنند راؤ پٹیل ، بھاسکر ، سگونیا کے علاوہ دو روز قبل کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے سابقہ رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی اور نرمل ضلع اور تعلقہ مدہول کے کانگریس قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ ریاستی وزیر سیتا اکا بھینسہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اس پروگرام میں سابقہ رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی کی قیادت میں تقریبا دو ہزار سے زائد بی آریس قائدین ، منتخبہ عوامی نمائندے جن میں زیڈ پی ٹی سیز ، ایم پی ٹی سیز سرنچس ، ایم پی پیز اور بی آریس کے مختلف عہدوں پر فائز اہم قائدین جن میں نرمل ضلع پریشد نائب صدرنشین ساگرا بائی باشٹی راجنا ، جی مربی گوڑ سا بقہ اے ایم سی چیزمین ، اعجاز احمد خان سابقہ نا ئب صدرنشین بلدیہ، افروز خان نمائندہ ایم پی پی مدہول عبدالاحد سینیئر قائد ، عبدالواسع رسول ، سائیلو میسیکر، رامیش مہاشٹی وار ، عبدالمجید چودھری ، قاسم بھنڈاری ، محمد عادل ، عزیز قریشی ، عمر قریشی، بھوجارام ، پرسنجیت آگرے، جٹو اشوک ، گجانند ، سنجو ریڈی ، سوریہ کانت ریڈی کے علاوہ ہزاروں بی آریس کارکنان کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی اس جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی نے کہا کہ حلقہ کی ترقی کیلئے کانگریس میں شمولیت اختیار کیا ہوں ۔ اس پروگرام سے سابقہ رکن اسمبلی مدہول بھوسلے نارائن راؤ پٹیل تعلقہ انچارج نے کہا کہ میں حلقہ کی ترقی کیلئے کروڑوں روپیوں کے فنڈس سے عوامی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کیئے ہیں میں اقتدار پر تھا جب بھی کیا اور اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود اپنے تعلقات کی بناء پر حلقہ کی ترقی اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے سرگرم ہو کر کئی طرح کے اقدامات کیئے گئے ہیں۔ اس جلسہ عام کو خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی خانہ پور ویدما بوجو نے کہا کہ بی جے پی مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہوئے ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کررہی ہے جبکہ یہ رام کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں اور رام کے بتائے اصولوں پر عمل نہیں کرتے ملک میں ترقی نہیں بلکہ مذہبی جنون کو پروان چڑھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی تمام مذاہب کا احترام کرتے ہوئے تمام کو ساتھ لیکر امن اور بھائی چارگی کو فروغ دے رہی ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر سیتا اکا نے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مذہب کی آڑ میں نفرت پھیلاتے ہوئے صرف اقتدار کیلئے سیاست کی جارہی ہے۔ بی جے پی کا مقصد ہندو مسلم کرتے ہوئے اقتدار پر فائز رہنا کیونکہ بی جے پی حکومت میں غریب اور غریب ہوتا گیا جبکہ امیر اور امیر ہوتا جارہا ہے صرف فائدہ اور ترقی کارپوریٹ خاندانوں کو ہی کیا جا رہا ہے۔ اس وقت ملک میں ہر غریب کے پاس 100 روپئے بھی جمع نہیں کئے وہ 15 لاکھ کہاں جمع کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس انتخابات میں دی گئی 5 ضمانتیں اسکمیات 100 دنوں کے اندر ہی روبعمل لا کر دکھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور مسائل سے پاک کرنا ہوتو مرکز میں کانگریس کی حکومت اور وزیر اعظم راہول گاندھی کو بنانا ہوگا۔ تب ہی ملک میں نفرت کا ماحول ختم ہو جائے گا اور امن بھائی و چارگی ترقی کے اقدامات ہوسکتے ہیں۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کی جانب سے 25 گیارنٹیز اسکیمات کے پوسٹرس کی رسم اجرائی عمل میں آئی اس پروگرام سے ضلع صدر کانگریس سری ہری راؤ ، آنند راو پٹیل ، اعجاز احمد خان ، جی مرلی گوڑ ، شنکر چندرے ، جٹو اشوک کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر کانگریس قائدین جن میں احمد محی الدین سابقہ کونسلر ، مقصو د خان ، اوم پرکاش لڈا ، عبدالباری ، معزاحمد ، احمد خان حوالدار، امجد شیخ ، وجئے کمار، جاوید خان ، خالد خان، حافظ کلیم الدین کے علاوہ دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی۔