امن بردار فوج پر حملہ ،ایک فوجی اور دیگر 5 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

اقوام متحدہ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے ایک بیان کے مطابق ایک امن بردار اور پانچ شہری اس وقت ہلاک ہوگئے جب امن بردار فوج اپنے معمول کی گشت پر ایک مارکیٹ سے گزر رہی تھی جو سوڈان اور جنوبی سوڈان کی سرحد کے ایک متنازعہ علاقہ میں واقع ہے۔ دریں اثناء اقوام متحدہ کے ڈپٹی ترجمان فرحان حق نے کہا کہ منگل کے روز کئے گئے حملے میں دیگر ایک امن بردار زخمی ہوگیا۔ ایبئی نامی اس علاقہ میں کچھ نامعلوم افراد کے ایک گروپ نے یہ حملہ کیا تھا۔ اقوام متحدہ نے یہ بھی بتایا کہ ابیئی میں سکیورٹی کو مستحکم کرنے امن بردار مشن نے فوجیوں کی تعینات کیا ہے جبکہ مشن کے عبوری کمانڈر نے اس حملے کو بلااشتعال حملے قرار دیا۔ یاد رہے کہ تیل کی دولت سے مالامال ایبئی پر سوڈان اور جنوبی سوڈان دونوں اپنی دعویداری پیش کررہے ہیں۔