امن تو ہماری زندگی کا حصہ ہونا چاہیے : عارف محمد خان

,

   

امن کا معاملہ ایک دن کا نہیں ہے، یہ تو ہمیں صرف یاد دہانی کرانے کےلیے ہے، امن تو ہماری زندگی کا حصہ ہونا چاہیے۔ خاص طور پر ہندوستان میں جہاں عام طور پر کسی بھی مذہب کے ماننے والے ہوں، عام طور پر مذہب یہی تعلیم دیتا ہے کہ ساری مخلوق وہ انکا کنبہ ہے۔ حضرت نظام الدین اولیاء نے کہا ہے کہ تم جو بھی ہو تم سب اللہ کے ہو اور اللہ ہم سب کا ہے، ان خیالات کا اظہار کیرالا کے گونر عارف محمد خان نے عالمی یوم امن کے موقع پرکیا۔ وہ جامعہ نگر اوکھلا میں ایک پروقار عشائیہ تقریب میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علی نے فرمایا تھا کہ لوگ اس چیز دشمن بن جاتے ہیں جسے وہ جانتے ہی نہیں، جو ہم تنازع دیکھتے ہیں وہ جہالت ہے، یہ لاعلمی کی وجہ ہے، ہمیں اپنی جگہ دوسروں کو رکھ کر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ جس دن ہم اس عمل کو اختیار کرنا شروع کر دیں گے تو ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں امن برپا ہوگا۔اس تقریب میں انکی شریکِ حیات ریشماعارف بھی بطور خاص موجود تھیں۔

واضح رہے کہ جب سے وہ کیرالا کے گونر منتخب ہوئے ہیں انہیں دہلی میں مختلف تنظیموں کی طرف سے مبارک دی اور استقبال وغیرہ کی تقریبات جاری ہے۔ کل قومی راجدھانی دہلی کے جامعہ نگر رویریلی اسکول میں استقبال کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس ماہ کے آغاز میں انہیں گورنر منتخب کیا گیا تھا اور انہوں نے چھ ستمبر کو حلف لیا تھا۔