امن شانتی سے تہوار منائیں، کسی کو تکلیف نہ پہنچائیں

   

ہولی کے رنگ غیر ضروری دوسروں پر نہ ڈالیں، جنگاؤں میں امن کمیٹی کا اجلاس ، ڈپٹی کمشنر کا خطاب

جنگاؤں 13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محکمہ پولیس ضلع جنگاؤں کی جانب سے جنگاؤں پولیس اسٹیشن پر ہندو مسلم اور کرسچن بھائیوں کے ساتھ امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس ضلع جنگاؤں راجہ مہندر نائک نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ اور ہولی تہوار کل ہے ہندو اور مسلم بھائی امن اور شانتی کے ساتھ تہوار منائیں کوئی بھی ناخوش گوار واقعہ ہونے نہ دیں اگر کوئی شرپسند لوگ گڑبڑ کر رہے ہیں تو فوری پولیس کو اطلاع دیں ہر مذہب کے بڑے بزرگ حضرات اپنے اپنے مذاہب کے نوجوانوں کو تاکید کریں کہ مسلمان رمضان کے موقع پر روزہ رہتے ہیں اور ہولی کی تہوار بھی ہے تو کسی کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہونے دیں ہولی کے رنگ غیر ضروری دوسرے لوگوں پر نہ اچھالیں بی جے پی قائد لکشمی نرسیہ نے کہا کہ جنگاؤں میں سب مل جل کر رہتے ہیں کبھی بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی صدر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے کہا کہ جنگاؤں میں سب مل کر ہیں اور اج اپ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ امن کمیٹی میں سب مل جل کر بیٹھے ہیں اکثر جگہ علیحدہ علیحدہ گروپس کی شکل میں بیٹھتے ہیں جنگاؤں میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔دسہرا ،دیوالی ہولی، رمضان ،عید الفطر، عید الاضحی سب مل کر کرتے ہیں ایک دوسرے کے مکانات کو جا کر عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنگاؤں میں کبھی بھی اتحاد سے ہی کام ہوا ہے جمعہ کے موقع پر ہم بھی مسلمان بھائیوں کو ترغیب دیں گے کہ چوراستوں پر ادھر ادھر نہ ٹھریں نماز پڑھتے ہی گھروں کو جائیں یا مسجدوں میں بیٹھے ہوئے رہیں۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر دامودار ریڈی سب انسپکٹر راجن بابو محمد مسیح الرحمن،محمد عابد فیصل، محمد اطہر،محمد اظہر الدین، عبدالرحمن شکیل، سید جہانگیر، سید خرم Saleeem,,Samad , yakub , siraj, khader, Hameed, Ahmed, Mateen ،محمدانور، سری نواس ،لکشمی نرسیہ، ہریش چندر کے علاوہ دوسرے لوگ بھی موجود تھے سر سرکل انسپکٹر دامودار ریڈی نے تمام مذاہب کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور ان سب سے تہوار امن سے منانے کی درخواست کی۔