٭ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امن عمل کو سبوتاڑ کرنے والے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، افغان عوام جانتے ہیں طویل تنازعہ کو ختم کرنے کا واحد راستہ کامیاب امن عمل ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کے تاریخی موقع کو خراب کرنیکی پوری کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان نائب صدر کے قافلے پر گذشتہ روز ہوا حملہ اس کی تازہ مثال ہے، تاریخ سے ظاہر ہے امن کے موقع کو سبوتاڑ کرنے والے اپنی پوری کوشش کرینگے،تاہم افغان عوام امن سبوتاڑ کرنیوالوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔زلمیخلیل زاد نے دونوں مذاکراتی ٹیموں، انکے سربراہان کو افغان عوام کی امن کی دیرینہ خواہش کو پورا کرنا ہوگا۔