امن وامان میں کریم نگر ملک میں چوتھے مقام پر

   

Ferty9 Clinic

عیدین و تہوار خوشی کا پیغام، کمشنریٹ میں اجلاس سے کمشنر کملاسن ریڈی کا خطاب
کریم نگر۔/24 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کمشنریٹ میں مختلف مذاہب کے لوگ مل جھل کر رہتے آئے ہیں یہاں کسی بھی قسم کا مذہبی بھید بھاؤ نہیں ہے۔ مذہبی میل ملاپ کا مثالی ضلع ہے، ان خیالات کا اظہار کمشنر وی بی کملاسن ریڈی نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کے ماحول کی برقراری میں سبھی مذاہب کے عوام و طبقات کا مکمل تعاون ہیجو ایک انتہائی قابل تحسین و ستائش عمل ہے ۔ کمشنریٹ میں انہوں نے ہندو مذہب کے ماننے والے مذہبی اداروں کے وفد کی شرکت کا ایک اجلاس منعقد کیا اور اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی غیر مجاز منتقلی پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔ کمشنریٹ حدود کے اندر داخلے کے تمام اہم راستوں پر چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں اور مسلسل تنقیح کی جارہی ہے اور غیر مجاز منتقلی پر فوری پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیئے جانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ عیدین و تہوار خوشی و مسرت کا پیغام لے کر آتی ہیں اور ایک دوسرے سے گلے ملنے خوشیوں کو بانٹا جائے اور کہا کہ حالیہ ایک منعقدہ اجلاس میں مسلم طبقات کے بزرگوں نے یہ تیقن دیا کہ بڑے جانور بالخصوص گائیوں کی قربانی نہیں دیں گے اور مذہبی تہوار ہو یا کسی مذہب کی عید ناخوشگوار واقعہ نہ ہونے کیلئے اقدامات پر عمل کیا جارہا ہے۔ عوام کے تحفظ کیلئے شروع کردہ احتیاطی اقدامات میں تاحال کمشنریٹ کریم نگر ملک بھر میں چوتھے مقام پر آنے کیلئے سخت احتیاطی اقدامات اور عصری آلات کے ذریعہ عمل آوری کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں عوام کا تعاون ضروری ہے۔ جرائم کے انسداد کیلئے تاحال 3 ہزار سی سی کیمرے نصب کئے جاچکے ہیں اور عوام کے مالی تعاون سے مزید سی سی کیمرے لگائے جانے ہیں۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل ڈی سی پی ایس سرینواس ، کریم نگر ٹاؤن اے سی پی اشوک ، ایس پی ایس مہیش گوڑ، انسپکٹر ٹی سرینواس راؤ، دیواریڈی وجئے کمار و دیگر شریک تھے۔