حیدرآباد10جون (پریس نوٹ) حافظ محمدصابرپاشاہ قادری وچیرمین تلنگانہ تنظیم فروغ لسانیات نے آن لائن فری قرات کلام پاک حمدباری تعالی نعت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے بتلایاکہ زمانہ جوں جوں مادّی ترقی کرتا جا رہا ہے، آپسی محبت و تعاون کا جذبہ سرد پڑتا جا رہا ہے۔ یہ بھی خیال رہے کہ اس روایت میں گو کہ مومن کا لفظ وارد ہوا ہے، لیکن دیگر روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی کے کام آنے اور اسے اپنے شر سے بچانے کا حکم عام ہے، خواہ مومن ہو یا غیر مومن۔ اس لیے کہ اسلامی تعلیمات کا اصل رخ یہی ہے کہ امن و آشتی کی فضا عام کی جائے۔ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے:مومن تو آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ (الحجرات)اور ایک مقام پر فرمایا:اے لوگو! ہم نے تمھیں ایک مرد (باپ) اور ایک عورت (ماں)سے پیدا کیا ہے الحجرات)نیز رسول اللہؐ کے الفاظ ہیں: میں اِس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تمام انسان ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔اسی لیے انسانی و ایمانی اخوت ہمیں اس کا پابند کرتی ہے کہ ہم دوسروں کے کام آئیں، کیوں کہ وہ ہمارے اپنے بھائی ہیں۔