محبوب نگر میں تربیتی کیمپ سے ضلع ایس پی ریما راجیشوری کا خطاب
محبوب نگر ۔ امن و سلامی کی برقراری میں مسلح پولیس دستوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ مسلح ریزرو پولیس سب سے آگے رہے گی ۔ اس بات کا انکشاف ضلع ایس پی ریما راجیشوری نے ایس پی آفس میں منعقدہ پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ وہ پندرہ روزہ خصوصی تربیتی کیمپ کے اختتامی پروگرام سے مخاطب تھیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ نظم و ضبط پولیس ملازمین کا زیور ہے ۔ گذشتہ دہائیوں میں ضلع اور ریاست میں تخریب پسند طاقتوں کی سرکوبی کرنے میں مسلح پولیس کی جدوجہد اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ حالیہ دنوں میںمسلح پولیس نے کئی ایک چیلنجوں کا کامیاب سے سامنا کیا ۔ تربیت ، صحت ، خاندان و دیگر شعبہ جات پر عمل توجہ مبذول کروایا جاتا ہے ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کورونا جیسی خطرناک وباء نے پولیس کے سامنے چیلنج رکھا ۔ لیکن پولیس اہل کاروں نے ثابت کردکھایا کہ وہ عزم اور استقلال سے بڑے سے بڑے چیلنج کا سامنا کرسکتے ہیں ۔ پروگرام میں اے آر پولیس نے شاندار پریڈ منظم کی ۔ ڈی ایس پی ٹی بھوپال ، انسپکٹر سرینواس اور اپلا نائیڈو نے اضافی ایس پی کی نگرانی میں پروگرام کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا ۔ ایڈیشنل ایس پی وینکٹیشورلو نے کہا کہ تربیتی پروگراموں کو کامیاب اور متعدی بنانے میں ضلع ایس پی کی کاوشیں حوصلہ افزاء نتائج دے رہی ہے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سری لکشمی نارائنا ، انسپکٹر راجو ، راگھوا راؤ ، سرینواس چاری ، راجشیور ، مہیشوری ، دیگر عہدیداران موجود تھے ۔
