اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کاکہنا ہے کہ اگر ایران خطہ میں امن کے لیے کردار ادا کرنا چاہے تو پاکستان اس کا خیر مقدم کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بندر عباس کی بندرگاہ پر ہوئے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور وزیراعظم نے ایرانی صدر کو واضح طور پر بتایا کہ پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کے علاقہ پہلگام میں پیش آئے حالیہ حملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستان ہمیشہ سے خطہ میں امن و استحکام کا حامی رہا ہے اور کسی بھی جارحانہ کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا۔