جگتیال میں ٹی آر ایس کارکنوں سے رکن اسمبلی سنجے کمار کا خطاب
جگتیال /11 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر ایم سنجے کمار کی صدارت میں آج ایل جی گارڈن میں پارٹی کارکنوں کا اہم اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں فلاحی و ترقیاتی کاموں کے علاوہ امن و امان کی برقراری میں ملک میں سرفہرست قرار دیا ۔ ٹی آر ایس حکومت تمام طبقات کی فلاح و بہبود کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں اور مثالی فلاحی اسکیمات اور ترقیاتی کاموں اور آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر عمل میں لارہی ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت میں مرکز میں کہیں پر اتنا بڑا پراجکٹ تعمیر نہیں کیا گیا ۔تلنگانہ حکومت زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تلنگانہ حکومت نے مثالی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ بلدیہ جگتیال کی ترقی کیلئے 50 کروڑ روپئے سابقہ رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے خصوصی دلچسپی سے فنڈس منطور کروائے ۔ ٹی آر ایس کارکن بلدیہ جگتیال کے انتخابات میں بلدیہ جگتیال پر گلابی پرچم لہراکر سابقہ رکن پارلیمان ایم پی کویتا کو بطور تحفہ دینے کی خواہش کی ۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ بلدیہ انتخابات میں ہائی کمان کی جانب سے جس امیدوار کو ٹکٹ دیا جائے گا ۔ سب ملکر ٹی آر ایس پارٹی امیدوار کی کامیابی کیلئے متحدہ جدوجہد کرنے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی ضلعی صدر گٹوستیش ٹاون پریسیڈنٹ سرینو نائیک سابقہ بلدیہ چیرمین جی آر دیشائی سابقہ کونسلرس عبدالہادی سمیلہ سرینواس جیا شری میناریٹی ٹاون پریسیڈنٹ عبدالقادر مجاہد ، خواجہ لیاقت علی محسن ، محمد اعتماد الحق ، مرتضی جاوید ، محمد شکیل ، محمد شجیع فیروز اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر عبدالقادر مجاہد میناریٹی صدر کی قیادت میں اسلام پورہ محلہ کے 15 سے زائد نوجوانوں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ جنہیں ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے پارٹی کھنڈوا ڈال کر خیرمقدم کیا ۔