امن کی برقراری میں عوام کا بھرپور تعاون

   

شہریان حیدرآباد سے اظہار تشکر ۔ کمشنر پولیس سی وی آنند کا بیان
حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) جمعہ پر امن گذرجانے اور عوام کا بھرپور تعاون کرنے پر حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے آج اطمینان ظاہر کرتے ہوئے شہریان کا شکریہ ادا کیا ۔ بعد نماز جمعہ تاریخی چارمینار کے پاس میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی وی آنند نے کہا کہ گذشتہ تین دنوں کے کشیدہ حالات کے بعد آج پرامن ماحول ہوگیا ہے ۔ جس میں عوام نے بھرپور تعاون کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولیس ان افراد پر نظر رکھی ہوئی ہے جو غلط اور اشتعال انگیز ویڈیوز ، پیامات اور آڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر کی نشاندہی کی گئی اور اس ضمن میں مقدمات درج کئے جائیں گے۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ حالات حسب معمول لوٹ آنے پر دوکانات جلد بند کرانے کے فیصلہ پر نظرثانی کی گئی اور اس میں رعایت دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سٹی پولیس کسی بھی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اور شرپسند عناصر کو سختی سے کچل دیا جائے گا ۔ ب