نئی دہلی :کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اگنی پتھ کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے آپ کی آواز کو نظرانداز کرتے ہوئے نئی اسکیم کا اعلان کر دیا، جوکہ پوری طرح بے سمت ہے۔پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کے توسط سے جاری کردہ پیغام میں سونیا گاند ھی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عدم تشدد اور امن کی راہ پر چلتے ہوئے احتجاج کریں۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس آپ کے ساتھ ہے۔یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ ملک کے کئی ریاستوں میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف نوجوان شدید برہم ہیں جنہوں نے کئی ٹرینوں کو آگ لگادی اور توڑ پھوڑ کی ۔