امن کے قیام، عوام کی حفاظت کیلئے پولیس ہمیشہ چوکس: ایس پی

   

جرائم کی روک تھام پر خصوصی توجہ، سنگاریڈی میں سالانہ کرائم رپورٹ کی پیشکشی، مختلف شعور بیداری پروگراموں کا تذکرہ

سنگا ریڈی۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سی ایچ روپیش ایس پی ضلع سنگا ریڈی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سالانہ کرائم رپورٹ سال2024 پیش کی اور کہا کہ ضلع میں پولیس کی جانب سے عوام کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی گئی محکمہ پولیس کی جانب سے امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا گیا اور محکمہ پولیس جرائم کی روک تھام کے لیے چوکس ہے اور شہریوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہے۔ عوام تک پہنچنے کی غرض سے کمیونٹی پولیسنگ اور سوشل میڈیا کے ذریعے ضلع کے عوام میں مختلف قسم کے سائبر کرائمز، POCSO قوانین، سڑک حادثات کی روک تھام اور دیگر جرائم کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے مختلف پروگرام منعقد کرتے ہوئے عوام میں شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔ خواتین کے تحفظ کے لیے ضلع بھر کی سب ڈیویژنوں میں شی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے اور متاثرہ خواتین کی مدد کر سکے اور بھروسہ سنٹر کے ذریعہ خواتین کے مسائل کا فوری حل کر رہی ہیں مختلف پولیس اسٹیشن میں 168 POCSO درج کیے گئے اور 23 عصمت ریزی کے واقعات میں کونسلنگ کا انعقاد، طبی قانونی خدمات فراہم کیا گیا۔ اسی طرح عدالت میں لیگل سپورٹ پرسن کے دلائل سنے گئے تاکہ 8 مجرموں کو سزا دی جا سکے نابالغ لڑکوں اور لڑکیوں کے پولیس اسٹیشن آنے والوں کی مدد کے لیے ضلع کے 8 پولیس اسٹیشن میں ’’چائلڈ فرینڈلی کارنرز‘‘ شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں صنعتوں کی حفاظت، خواتین ملازمین کے تحفظ اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ایس ایس ایس سی (سوسائٹی فار سنگاریڈی سیکورٹی کونسل) تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ SSSC نے P-Shuttle کے نام سے بسیں شروع کی ہیں تاکہ مختلف صنعتوں میں ہونے والے آتشزدگی کے حادثات اور سیکورٹی کو فوری مدد دی جا سکے اور صنعتوں میں کام کرنے والی خواتین ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔