امن کے ماحول میں عیدالاضحی منانے کے اقدامات

   

جگتیال میں مسلمانوں کے اجلاس سے ضلع کلکٹر اور ضلع ایس پی کا خطاب

جگتیال : ضلع کلکٹر جگتیال جی روی نے کہا کہ مسلمانوں کی اہم عیدین میں ایک عید الاضحی کا بنا کسی ناگہانی صورتحال کے پر امن ماحول میں انعقاد عمل میں لایا جائے۔ دفتر ضلع کلکٹر میں بروز ہفتہ شام مسلم رہنماؤں، ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی ڈی اروناسری،محکمہ اقلیتی بہبود کے ضلعی عہدیدار سندر وردھراجن،ضلعی عہدیدار برائے محکمہ پنچایت راج نریش،جگتیال، کورٹلہ،مٹ پلی ڈیویژن کے پولیس عہدیدار، اور کمشنران بلدیات کے ساتھ انھوں نے عید الاضحی کے پرامن انعقاد کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ محکمہ حیوانات کی جانب سے مصدقہ جانوروں کو ہی ذبح کیا جائے۔ یوم عید کے موقع پر جانوروں کی منتقلی کیلئے عہدیداروں کی جانب سے جس سواری کی اجازت دی جائے ،صرف انھیں سواریوں کا استعمال کریں۔ ضلع میں چیک پوسٹ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ پر امن ماحول میں عید کے انعقاد کیلئے ہر فرد اپنا بھرپور تعاون پیش کرے۔اس موقع پر ضلع ایس پی سندھو شرما نے کہا کہ محکمہ حیوانات کے عملہ کے تعاون سے حمل و نقل کے مسائل کو درپیش نہ ہونے دیا جائے گا۔جانوروں کی خریداری سے قبل کس قسم کے جانوروں کی خریداری کی جائے اور ان کی سواریوں میں منتقلی کی تعداد سے متعلق خریداری کے مقام پر ہی متعلقہ عہدیدار وں سے صداقت نامہ حاصل کرلیا جائے۔ اس موقع پر ضلع سے متعلقہ مسلم رہنما،ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی ڈی اروناسری، ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود سندر وردھراجن، محکمہ پنچایت راج کے عہدیدار نریش، جگتیال، کورٹلہ اور مٹ پلی کے ڈیویزن کے پولیس عہدیدار، کمشنران بلدیات اور مسلم قایدین ملت کے زمہ داران مولانا مظہر القاسمی مولانا معراج القاسمی ریاض الدین ماما میر کاظم علی محمد محمود علی افسر عماد الدین عمیر اور دیگر موجود تھے۔