نئی دہلی۔ 10 ستمبر (ایجنسیز) مرکزی حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے دودھ پر عائد 5 فیصد جی ایس ٹی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد امول اور مدر ڈیری سمیت دیگر بڑے برانڈز نے دودھ کی قیمتوں میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتیں 22 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور گھریلو صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ دودھ بھارتی گھروں کی بنیادی ضرورت ہے۔
، چاہے وہ بچوں کی خوراک ہو، چائے ہو یا کھانا پکانے کے لیے۔ اس پر سے جی ایس ٹی ہٹانے سے کروڑوں خاندانوں کو براہ راست فائدہ ہوگا۔ماہرین کے مطابق، اس کمی کے بعد نہ صرف عام صارفین کو ریلیف ملے گا بلکہ دودھ اور اس سے جڑی دیگر مصنوعات بھی نسبتاً سستی ہو جائیں گی۔صارفین اب توقع رکھ سکتے ہیں کہ نئی قیمتوں کے اطلاق کے ساتھ ہی دودھ کا بجٹ کم ہوگا اور گھریلو اخراجات میں نمایاں بچت ممکن ہوگی۔