نئی دہلی:نیا مالی سال شروع ہوتے ہی عام آدمی کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگا ہے۔ امول نے اپنے صارفین کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ امول دودھ خریدنا اب مہنگا ہو جائے گا۔ دراصل امول برانڈ کے تحت دودھ کی مصنوعات فروخت کرنے والے گجرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) نے ہفتہ کو ریاست میں دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے جی سی ایم ایم ایف ذرائع نے بتایا کہ سوراشٹر، احمد آباد اور گاندھی نگر سمیت پورے گجرات میں ہفتہ سے امول دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امول گولڈ کا 500 ملی لیٹر کا پیکٹ اب 32 روپے میں، امول اسٹینڈرڈ 29 روپے فی 500 ملی لیٹر، امول تازہ 26 روپے فی 500 ملی لیٹر اور امول ٹی اسپیشل 30 روپے فی 500 ملی لیٹر میں دستیاب ہوگا