امول کی شناخت ’اٹرلی بٹرلی گرل‘ کے خالق سلویسٹر چل بسے

   

ممبئی : ہندوستان کی کھانے کی اشیا کی سب سے بڑی تنظیم امول کے اشتہار میں نظر آنے والی لڑکی یعنی ’امول گرل‘ کے خالق سلویسٹر ڈاکونہا کا انتقال ہو گیا۔ انہوں نے ممبئی میں آخری سانس لی۔ سلویسٹر کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ نشا اور بیٹا راہل ڈاکونہا ہیں۔سلویسٹر نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر 1969 میں ڈاکونہا کمیونی کیشنز کی بنیاد رکھی تھی۔ ’امول گرل‘ ایک کارٹون کریکٹر ہے جو امول کے اشتہار میں نظر آتی ہے۔ اس لڑکی کے اشتہار میں حالت حاضرہ پر دلچسپ تبصرہ ہوتا جو کئی بار کافی پسند کیا جاتا ہے اور بعض اوقات تنازعہ بھی کھڑا کر دیتا ہے۔سلویسٹر ہندوستانی اشتہاری صنعت کی ایک تجربہ کار شخصیت تھی، جو 1960 کی دہائی سے امول سے وابستہ تھے۔