امپھال میں شہریت بل کے خلاف احتجاج،کرفیو کا نفاذ

   

امپھال ۔12فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) غیر معینہ مدت کا کرفیو منی پور کے دارالحکومت امپھال میں منگل کے دن نافذ کردیا گیا اور موبائیل اور انٹرنیٹ خدمات 16فبروری تک ریاست گیر سطح پر معطل کردی گئیں ، کیونکہ ریاست منی پور میں شہریت بل کے خلاف پُرتشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ عہدیداروں نے امپھال اور اس کے مغربی مضافاتی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا ہے کیونکہ راجیہ سبھا میں آج شہریت بل پیش کئے جانے کی اطلاع ملی ہے ۔ تاہم یہ بل آج راجیہ سبھا میں پیش نہیں کیا جاسکا۔