امپیکٹ پلیئر ٹی 20کرکٹ کی ترقی : دھونی

   

نئی دہلی: ہندوستانی سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آئی پی ایل میں امپیکٹ پلیئر رول کے تعارف پر ابتدائی طور پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا، لیکن اب وہ اسے ٹی 20 کرکٹ کی ترقی کا ایک لازمی حصہ سمجھتے ہیں۔ 43 سالہ دھونی جو گزشتہ سال چنئی سوپرکنگز کی کپتانی چھوڑنے کے باوجود ٹیم کے لیے ایک اہم شخصیت بنے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ وہ خود کو امپیکٹ پلیئر نہیں سمجھتے کیونکہ وہ اب بھی اپنی ٹیم کے پہلے انتخاب کے وکٹ کیپر ہیں۔ انہوں نے جیو اسٹار سے بات کرتے ہوئے کہا،جب یہ قانون متعارف کروایا گیا، تو مجھے لگا کہ اس کی اس وقت کوئی خاص ضرورت نہیں تھی۔ ایک لحاظ سے یہ میرے لیے فائدہ مند ہے، لیکن دوسری طرف، نہیں بھی۔ میں اب بھی وکٹ کیپنگ کرتا ہوں، اس لیے میں امپیکٹ پلیئر نہیں ہوں۔