امیتابھ اور شاہ رخ کو کبھی سکیورٹی والوں نے تک نہیں پہنچانا

   

ممبئی: بالی ووڈ کے لجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنے اور شاہ رخ خان کے ساتھ تضحیک آمیز سلوک کا انکشاف کیا ہے۔ امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑ پتی 16 کی نئی قسط میں مزاحیہ انداز سے اپنے ساتھ پیش آیا ایک واقعہ بیان کیا اور بتایا کہ ایک بار سکیورٹی نے اُن کے ساتھ برا سلوک کیا تھا۔ اداکار نے بتایا کہ میں 1980 کی دہائی کی بات کر رہا ہوں جب ہم نے پہلی بار اسٹیج شو کرنا شروع کیا تھا، میرا سفر امریکا میں ایک شو سے شروع ہوا، اور یہ اتنا ہٹ ہوا کہ اس نے سامعین میں بہت جوش پیدا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں جب میں شکاگو میں پرفارم کرنے والا تھا تو منتظمین نے مشورہ دیا کہ چونکہ یہ شو بہت مقبول ہو چکا ہے اس لیے مجھے اسٹیج سے نہیں آنا چاہیے۔ اس کے بجائے، انہوں نے تجویز پیش کی کہ میں سامعین کے درمیان سے گزروں، اور وہ وہاں سے میرے اندر داخل ہونے کیلئے ایک گیٹ لگائیں گے۔ چنانچہ جب میں پرفارمنس کیلئے گیٹ تک پہنچا تو پولیس نے روک دیا۔ امیتابھ کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے کہا کہ تم اندر نہیں جاسکتے، جس پر میں نے اپنا تعارف کرایا اور بتایا کہ میں ہی وہ اداکار ہوں جس کی وجہ سے یہ سب انتظام کیا گیا ہے۔ امیتابھ نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان نے بھی ایک بار میرے ساتھ ایسا ہی تجربہ شیئر کیا تھا۔ دہلی میں ایک شو کے دوران جب ان کی مقبولیت اپنے عروج پر تھی۔ بگ بی نے کہا کہ یہ پروگرام خاص طور پر شاہ رخ کیلئے منعقد کیا جا رہا تھا۔ اسے پہنچنے میں دیر ہو گئی تھی اور جب اس نے اندر جانے کی کوشش کی تو پولیس نے اسے روک دیا۔ اس پر شاہ رخ نے اپنا تعارف کرایا تو پولیس افسر نے جواب دیا کہ اگر شاہ رخ خان ہو تو اندر جاسکتے ہو مگر ابھی اندر نہیں جانے دوں گا۔