امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کے 50 سال مکمل

   

ممبئی: امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کے ہفتہ 3 جون کو 50 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی جوڑی بالی ووڈ میں کافی ہٹ رہی ہے۔ امیتابھ اور جیا نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور ان کی کیمسٹری کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔اس خاص دن پر امیتابھ۔جیا کی بیٹی شویتا بچن نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ایک ان دیکھی تصویر شیئر کی ہے۔ شویتا نے لکھاکہ ایک بار پوچھا کہ طویل شادی کا راز کیا ہے، میری ماں نے جواب دیا، پیار، اور مجھے لگتا ہے کہ میرے والد نے کہا تھا، بیوی ہمیشہ صحیح ہوتی ہے۔