امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کے 50 سال!

   

ممبئی: امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کے آج 50 سال مکمل ہوئے۔ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی جوڑی بالی ووڈ میں کافی ہٹ رہی ہے۔ امیتابھ اور جیا نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا اور ان کی کیمسٹری (تال میل) کو ناظرین نے پسند کیا۔ امیتابھ بچن اور جیا بھادوری کی شادی 3 جون 1973 ء کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ آج کے اس خاص دن پر امیتابھ۔جیا کی بیٹی شویتا بچن نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے والدین امیتابھ بچن اور جیا بچن کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔ شویتا نے لکھا، شادی کی 50 ویں سالگرہ کی نیک خواہشات۔ اب آپ (دونوں) گولڈن ہیں۔ شویتا نے پوسٹ میں اپنے والدین کی طویل شادی کا راز بتایا۔ شویتا نے لکھا، ایک بار اُس نے اپنے والدین سے پوچھا کہ طویل شادی کا راز کیا ہے۔ میری ماں نے جواب دیا، پیار، اور مجھے لگتا ہے کہ میرے والد نے کہا تھا، بیوی ہمیشہ صحیح ہوتی ہے!