لکھنؤ۔ 18 جون(سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن منگل کو اپنی آنے والے فلم ’گلابو ستابو‘ کی شوٹنگ کیلئے اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ پہنچ گئے ۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز 19 جون سے ہوگا جو کہ تقریبا ایک مہینے تک چلے گی۔امتابھ بچن کے علاوہ اداکار ایوشمان کھرانہ بھی فلم میں نظرا ٓئیں گے ۔فلم کے کچھ شاٹس کو ممبئی میں فلمایا گیا ہے جبکہ باقی کو لکھنؤ اور آس پاس کے علاقوں میں فلمایا جائے گا۔فلم کی اسٹوری جوہی چترویدی نے لکھی ہے ۔فلم نوابوں کے شہر کے آئیکونک مقامات پر فلمائی جائے گی جس میں چوک حضرت گنج شامل ہیں جبکہ کچھ سین پرانی عمارتوں ،گلیوں اورامیڈکر و ای ۔کو پارک سے بھی لی جاسکتی ہیں۔متعدد سین کچھ تاریخی مقامات پر بھی شوٹ کی جاسکتی ہیں۔امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران کاکوری کا بھی دورہ کرسکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ امیتابھ کے کاکوری میں فارم ہاوس ہے اور وہ اس کا دورہ کرسکتے ہیں۔اداکار کی اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ میٹنگ بھی ہوسکتی ہے ۔فلم میں لکھنؤ کی سینئر آرٹست ارچنا شکلا آیوشمان کھرانہ کی ماں کی کردار نبھا رہی ہیں اور فلم میں جو امیتابھ بچن کے گھر میں عارضی کرایہ دار کے طور پر رہائش پذیر دکھائی گئی ہیں۔