نئی دہلی۔ لیجنڈز کرکٹ لیگ، ریٹائرڈ بین الاقوامی کرکٹرز کے لیے ایک پیشہ ورکرکٹ لیگ ہے اور اس کیلئے نامور لیجنڈ امیتابھ بچن کو کرکٹ لیگ کے لیگ ایمبیسیڈر کے طور پر بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر امیتابھ بچن نے کہا میں پوری دنیا سے لیجنڈز آف کرکٹ کا جشن منانے والی لیجنڈز لیگ کرکٹ کا پوری طرح سے منتظر ہوں، جو ہمارے لیے پرانی مسابقت کو واپس لاکر پرانی یادوں کو زندہ کرے گا۔ تمام کرکٹ شائقین کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ انہیں سابق کے عظیم کھلاڑیوں کو دوبارہ لائیو کھیلتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملے گا۔لیگ جنوری 2022 میں عمان کے الامیرات کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 پاور پیک ٹیموں کے درمیان کھیلی جائے گی جو ہندوستان، ایشیا اور ریسٹ آف دی ورلڈ کی نمائندگی کرتی ہیں۔لیجنڈز لیگ کرکٹ کے سی ای او رمن راہیجا نے کہا کہ ہمارے ساتھ بچن کا ہونا باعث فخر ہے۔ جب بات لیجنڈزکی ہو تو آپ اپنا سفیر بننے کے لیے کسی بڑے اور زیادہ مناسب نام کے بارے میں سوچ سکتے۔ مسٹر بچن ایک عالمی آئیکان ہیں اور سبھی ان کی عزت کرتے ہیں۔