ممبئی ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امیتابھ بچن نے سوشیل میڈیا پر اپنے فرزند اور اداکار ابھیشیک بچن کی جانب سے انہیں لکھے گئے ایک قدیم مکتوب کو شیئر کیا ہے ۔ امیتابھ بچن نے اس تصویر کے ساتھ ایک کیپشن لکھا کہ ابھیشیک نے اپنی جذبات سے بھرپور تحریر کے ساتھ مجھے خط لکھا ہے جب میں شوٹنگ کیلئے کئی دن تک آؤٹ ڈور رہتا تھا ۔ امیتابھ بچن نے اس مکتوب کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ ابھیشیک نے مزاحیہ انداز میں لکھا ہے کہ اتفاق سے میں کریٹیو لیٹر رائیٹنگ کورس کررہا ہوں ۔