امیتابھ بچن نے ممبئی میں پھنسے افراد کو یوپی روانہ کیا

   

لکھنؤ۔11 جون(سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے حاجی علی ٹرسٹ اور پیر مخدوم ٹرسٹ کے ذریعہ سے ممبئی میں پھنسے اترپردیش کے لوگوں کو بھیجنا شروع کردیا ہے ۔اسی کے تحت آج ممبئی سے 180افراد کو لے کر خصوصی طیارہ لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ ائیر پورٹ پر پہنچا۔امیتابھ بچن کی جانب سے انتظام کئے گئے طیارہ سے چہارشنبہ کو وارانسی اور گورکھپور میں بھی لوگ پہنچے تھے ۔ وارانسی میں کل دو طیاروں کے ذریعہ 348لوگ پہنچے تھے ۔اسی طرح گورکھپور میں ایک طیارہ 187افراد کو لے کر پہنچا تھا۔ انہوں نے اسپیشل ٹرین سے بھی بھیجنے کی کوشش کی جس کی منظوری نہیں ملی تھی۔ سبھی نے امیتابھ بچن کا شکریہ ادا کیا۔