امیتابھ بچن نے 2100 کسانوں کا قرض ادا کیا

   

Ferty9 Clinic

ممبئی ۔12 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) میگا اسٹار امیتابھ بچن نے آج کہاکہ وہ بہار سے تعلق رکھنے والے زائد از 2000 کسانوں کے دیرینے قرضے ادا کررہے ہیں ۔ 76 سالہ اداکار نے اپنے پرسنل بلاگ کے ذریعہ یہ خبر سے لوگوں کو واقف کروایا ہے ۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن میں سے بعض کسانوں کو اُنھوں نے اپنی قیامگاہ بلایا اور قرض کی رقم اپنے بچوں شویتا اور ابھیشیک کے ہاتھوں اُن کے حوالے کی ۔ امیتابھ نے اپنے بلاگ پر لکھا کہ ایک وعدہ کی تکمیل ہوئی ہے ۔ بہار کے کسان جن کی تعداد 2100 ہے اُن کے قرضہ جات او ٹی ایس کے ساتھ بینک کو ادا کردیئے گئے ۔ بعض کسانوں کو شخصی طورپر یہاں بلاکر ابھیشیک اور شویتا کے ہاتھوں اُنھیں رقم دی گئی ۔ امیتابھ نے یہ بھی کہا کہ اب وہ ایک اور وعدہ کی تکمیل کے لئے پلوامہ دہشت گرد حملے کے شہید خاندانوں کی مدد کرنے جارہے ہیں ۔ امیتابھ بچن نے ماضی میں بھی اُترپردیش اور مہاراشٹرا کے 1398 کسانوں کے قرضوں کی ادائیگی کی تھی ۔