ممبئی: امیتابھ بچن کا اصلی نام ”انقلاب“ ہے۔ انہوں نے یہ انکشاف چھوٹے پردہ کا مقبول ترین شو ”کون بنے گا کروڑ پتی“میں کیا۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب کے بی سی میں حصہ لینے والے ایک امیدوار نے ان کے اصلی نام اور اس کی وجوہات کے بارے میں دریافت کیا۔ تو بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے بتایا کہ ان کا نام پہلے انقلاب تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ”ہماری پیدائش 1942ء میں ہوئی۔ اس وقت ملک میں گاندھی کا انگریزوں کو”بھارت چھوڑو“ تحریک چل رہی تھی۔ روزانہ ہمارے شہر میں احتجاج ہوا کرتا تھا اور لو گ سڑکو ں پر نکلتے او رانقلاب زندہ باد کے نعرے لگاتے۔“ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت وہ ان کی ماں کے پیٹ میں تھے۔
ان دنوں میری ماں بھی ایسی حالت میں انگریزوں کے خلاف اٹھائی گئی آواز ”انقلاب“ جلوس میں چلے جایا کرتی تھیں۔ ایک دن وہ حمل کے دوران جلوس میں نکل پڑیں میرے والد نے انہیں ڈھونڈ کرلائے اور انہیں بہت ڈانٹا او رکہا کہ انہیں اس حالت میں باہر نہیں جانا چاہئے۔ اسی دوران میرے والد کے ایک دوست نے بتایا کہ اگر آپ کو لڑکا پیدا ہوا تو اس کا نام ”انقلاب“ رکھ دو۔“ امیت جی نے مزید بتایا کہ لیکن میری پیدائش کے دن سومترانندن پنت جو مشہور قلم کار اور شاعر تھے انہیں ہمیں دیکھ کر ہمارا نام رکھا او رکہا کہ یہ امیتابھ ہے اس طرح ہماری نام کی کہانی ہے۔“ فی الحال ہمارا نام امیتابھ بچن ہی ہے۔