امیتابھ بچن کا پوتی کیساتھ گیت ریکارڈ!

   

ممبئی : میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنی پوتی اردھیا کے ساتھ ایک گیت ریکارڈ کیا ہے۔ 78 سالہ اسٹار نے گزشتہ شب ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جو اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ سیشن کی جھلک ہے۔ 9 سالہ اردھیا کے والدین ایکٹرس ابھیشک بچن اور ایشوریہ بھی اسٹوڈیو میں موجود تھے۔ امیتابھ نے انسٹا گرام پر بھی ایک فوٹو پیش کی ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوا کہ آیا یہ گیت کسی فلم کا حصہ ہے یا خصوصی سنگت! امیتابھ بچن نے پہلی بار 1979 ء کی فلم ’’مسٹر نٹور لال‘‘ میں گیت ’’میرے پاس آؤ میرے دوستو‘‘ گایا تھا۔ اس کے بعد چار دہوں میں وہ کئی نغمے گاچکے ہیں۔