ممبئی۔ بالی ووڈ اسٹارامیتابھ بچن نے حال ہی میں بتایا کہ کون بنے گا کروڑ پتی کے سیٹ پر ان کے ساتھ حادثہ ہوا جس کے بعد انہیں دواخانہ جانا پڑا۔ بگ بی نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کی بائیں پیر میں چوٹ لگی ہے، چوٹ اتنی گہری تھی کہ ان کی نس کٹ گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں انھیں ٹاکے دئیے گئے۔سوشل میڈیا پر مداحوں کو یہ معلومات دیتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا کہ وہ اب بالکل ٹھیک ہیں اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ امیتابھ بچن حال ہی میں 80 سال کے ہوگئے ہیں لیکن ان کی محنت اورکام سے محبت آج بھی انہیں متحرک رکھتی ہے۔ حال ہی میں اداکار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو ان کی آنے والی فلم اونچائی کی شوٹنگ کی ہے۔ شوٹنگ کے دوران بگ بی کو سانس لینے میں تکلیف تھی جس کے لیے انہیں اپنا انہیلر لینا پڑا۔