امیتابھ بچن کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

,

   

نئی دہلی 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن جو ناسازیٔ صحت کی وجہ سے پیر کے روز 66 ویں نیشنل فلم ایوارڈ تقریب میں شرکت نہ کرسکے، اُنھیں راشٹراپتی بھون دہلی میں صدرجمہوریہ کے ہاتھوں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاویڈکر نے نے آج یہ بات بتائی۔ اُنھوں نے کہاکہ راشٹرپتی بھون میں29 ڈسمبر کو صدرجمہوریہ رامناتھ کووند چائے پر تمام قومی ایوارڈ یافتہ شخصیتوں کی میزبانی کریں گے اور اُس موقع پرامیتابھ بچن کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔