امیتابھ بچن کی تصویر کے مقام کو ریکھا نے ”ڈینجر زون“ بتایا

,

   

ممبئی: 70,80 کے دہے میں عشق و معاشقہ کے بالی ووڈ ادا کار امیتابھ بچن اور اداکارہ ریکھا کے قصہ ہر عام و خواص کی زبان پر تھے۔ 65 سال کے عمر میں بھی اپنے خوبصورتی کو بکھیرنے والی ریکھا کے دل میں آج بھی امیتابھ بچن کیلئے انتہائی محبت ہے۔ انہوں نے کئی مرتبہ اس کا اظہار کیا ہے۔ ایک فوٹو شوٹ کیلئے رکھی گئی امیتابھ بچن کی تصویر کو ریکھا نے ڈینجر زون بتایا۔ ذرائع کے مطابق ہر سال مشہور اسٹائیلش ڈبو رتنانی کیلنڈر جاری کرتے ہیں۔

YouTube video

اس کے لئے مشہور بالی ووڈستاروں کی فوٹو شوٹ کی جاتی ہیں۔ اس کیلئے دیگر بالی ووڈکئی ستاروں کے تصاویر بھی رکھی گئیں تھیں جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ کے علاوہ دوسرے اداکاروں کی تصاویر موجود تھیں۔ جب ریکھا چلتے ہوئے امیتابھ بچن کی تصویر کے پاس پہنچی تو اچانک رک گئیں اور کہا کہ ”یہاں ڈینجر زون ہے“۔ امیتابھ بچن اور ریکھا نے ایک ساتھ کئی فلمیں کیں جن میں مقدر کا سکندر، مسٹر نٹورلال وغیرہ شامل ہیں۔