بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کے داماد بزنس مین نکھل نندا کیخلاف پولیس میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پاپڑ حمزہ پور گاؤں کے رہنے والے گیانیندر نے داتا گنج پولیس اسٹیشن میں امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا کے شوہر نکھل نندا کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ اپنی درخواست میں اس نے کہا ہے کہ اس کا بھائی جتیندر داتا گنج میں جئے کسان ٹریڈرز نامی ٹریکٹر ایجنسی چلاتا تھا جس کے ساتھ دھوکا کیا گیا اور اسے خودکشی پر بھی اکسایا گیا۔ بزنس مین نکھل نندا کو بھی داتا گنج پولیس اسٹیشن میں درج فراڈ کے کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ ٹریکٹر کمپنی کے کئی دیگر اہلکاروں کے خلاف بھی دھوکہ دہی اور خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تاحال امیتابھ بچن یا ان کے داماد کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔