ممبئی ۔ بالی ووڈ کے معروف سینئر اداکار امیتابھ بچن کے ہم شکل، اداکار وکامیڈین فیروز خان دل کا دورہ پڑنے کے سبب موت کے منہ میں چلے گئے۔ رپورٹس کے مطابق فیروز خان کچھ عرصے سے شہر بداؤں میں مقیم تھے جہاں انہوں نے مختلف تقریبات میں مظاہرہ کیا تھا۔ فیروز خان نے اپنا آخری پروگرام 4 مئی کو کیا تھا جسے خوب پذیرائی ملی تھی، فیروز خان سوشل میڈیا پر بھی سرگرم رہتے تھے۔ فیروز خان کو امیتابھ بچن جیسا روپ بنانے، بگ بی، دلیپ کمار، شاہ رخ خان، دھرمیندر اور سنی دیول جیسے ستاروں کی نقل کرنے کے لیے جانا جاتا تھا۔ اداکار کی اچانک موت پر ہندوستانی شوبز انڈسٹری سوگ میں ہے۔فیروز خان کا ٹیلی ویژن اور فلموں میں ایک وسیع کیریئر تھا لیکن اِنہیں کامیڈی شو ’بھابی جی گھر پر ہیں! سے حقیقی پہچان ملی تھی۔