نئی دہلی : مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور گاندھی فیملی کو اب سی آر پی ایف کے ویمن کمانڈوز کا بھی پروٹیکشن حاصل رہے گا، جو انہیں مرد جتھے کے علاوہ دستیاب ہوگا۔ امیت شاہ، سونیا گاندھی، راہول گاندھی، پرینکا گاندھی اور منموہن سنگھ یہ تمام سی آر پی ایف کے زیڈ پلس سیکوریٹی کے حامل ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہیکہ سی آر پی ایف کی جانب سے وی آئی پی سیکوریٹی کیلئے خاتون کمانڈوز متعین کئے جارہے ہیں۔