نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ہفتہ کو یہاں سرکاری زبان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات اور چوتھی آل انڈیا سرکاری زبان کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ سکریٹری، سرکاری زبان محکمہ، انشولی آریہ نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ محکمہ ہندی کو سرکاری زبان بننے کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں 14 اور 15 ستمبر کو یہاں بھارت منڈپم میں چوتھی آل انڈیا سرکاری زبان کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے ۔ وزارت داخلہ کے سرکاری زبان کا محکمہ سال 2021 سے ہر سال آل انڈیا آفیشل لینگوئج کانفرنسوں کا انعقاد کر رہا ہے ۔ وزیر داخلہ سرکاری زبان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر خصوصی طور پر تیار کیے گئے ’راج بھاشا بھارتی‘ میگزین کے ڈائمنڈ جوبلی خصوصی شمارے کا افتتاح کریں گے ۔ وہ ڈائمنڈ جوبلی کی یاد میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور یادگاری سکہ بھی جاری کریں گے۔