امیت شاہ اور ادھو ٹھاکرے کا جمعہ کو امراوتی میں جلسہ عام سے خطاب

   

امراوتی 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسمبلی کی 8 نشستوں کے لئے مہاراشٹرا کے علاقہ امراوتی میں انتخابات منعقد ہوں گے جس کے لئے انتخابی تحریک نے شدت اختیار کرلی ہے۔ چنانچہ ودربھا علاقہ میں واقع اِس شہر میں صدر شیوسینا ادھو ٹھاکرے اور قومی صدر بی جے پی امیت شاہ مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ یہ گنجان آباد علاقہ اور قبائیلی پٹی ہے جہاں سے بی جے پی نے رمیش ماوسکر کو جو ایک نئے امیدوار ہیں، موجودہ رکن اسمبلی پربھو داس بھلاوینکر کے بجائے اپنا امیدوار مقرر کیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے بھی دسہرہ میدان امراوتی میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔