نئی دہلی: عام آدمی پارٹی لیڈر اتشی مرلینا نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ پر الزام عائد کیا کہ وہ سیاسی اختلاف کے باعث دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کے ارکان خاندان کو نشانہ بنارہے ہیں۔ سیسوڈیا کی رہائش گاہ میں داخل ہوکر پولیس نے مبینہ طور پر 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ دہلی پولیس ایسا معلوم ہوتا ہیکہ بی جے پی کے غنڈوں کی سرپرستی کررہی ہے اور مکان کا باب الداخلہ توڑنے کیلئے ان کے کام میں مدد کررہی ہے۔