نئی دہلی 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ امیت شاہ ہفتے کو سنٹرل انفارمیشن کمیشن کے 14 ویں سالانہ کنونشن کے مہمان خصوصی ہونگے ۔ اس کنونشن میں آر ٹی آئی ‘ گاندھیائی فلسفہ اور موثر حکمرانی میں شفافیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ یہ کنونشن سنٹرل انفارمیشن کمیشن کا اہم جزو سمجھا جاتا ہے اور ہر سال منعقد ہوتا ہے ۔ منسٹر آف اسٹیٹ پرسونل جتیندر سنگھ مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کرینگے ۔