پٹنہ : بہار کے سابق چیف منسٹر جیتن رام مانجھی پانچ روزہ دہلی دورے کے بعد آج پٹنہ واپس ہوگئے۔ جیتن رام مانجھی اپنے بیٹے ریاستی وزیر چھوٹی آبپاشی سنتوش مانجھی کے ہمراہ آج وزیر داخلہ امیت شاہ کے رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ان کی رہائش گاہ پر بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور بی جے پی کے بہار انچارج بھوپندر یادو بھی موجود تھے۔ امیت شاہ سے مانجھی کی اس ملاقات کے بعد بہار کی سیاست گرما گئی ہے۔ مانجھی نے کہا ہے کہ ویسے تو وزیر اعظم عہدے کے لئے این ڈی اے میں اختلاف نہیں ہے مگر نتیش کمار میں ملک کو بہتر طور پر سنبھالنے کی پوری طاقت ہے۔ مانجھی نے ٹوئٹ کیاکہ بہار میں این ڈی اے میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ پورا این ڈی اے متحد ہے۔جیتن رام مانجھی کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے ہوئی ، اس موقع پر بہار کے اہم مسائل پروزیر داخلہ کا توجہ مبذول کرائی گئی۔